Moin Akhtar's statue in Wax Museum, London لندن…دنیا بھر میں مومی مجسموں سے شہرت پانے والے مادام تساوٴ میوزیم نے پہلی بار ایک پاکستانی فنکار کا مجسمہ لگانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے کوئی اور نہیں بلکہ لیجنڈکامیڈین معین اختر کا نام سامنے آرہا ہے۔ معین اختر کی فنون لطیفہ میں لازوال خدمات کو دیکھتے ہوئے لندن میں قدیم عالمی شہرت یافتہ مادام تساوٴ میوزیم نے معین اختر کے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے۔ لیجنڈاداکارمعین اختر نے ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں کئی یادگار پرفارمنسز دیں۔ 44سال تک کامیڈی، اداکاری، گلوکاری اور پروڈکشن سمیت شوبز کے تقریباً ہر شعبے میں ہی کام کیا۔لیجنڈ معین اختر پہلے پاکستانی فنکار ہوں گے جن کا مومی مجسمہ مادام تساوٴ میوزیم کی زینت بنے گا۔
Art News, Artist Directory, Art Gallery, Exhibitions, Paintings of Artists, Art Auction Buy and Sale Art